کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز سے 10 سے زائد کنٹینر سمندر میں گر گئے

پیر 19 مارچ 2018 21:45

کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز سے 10 سے زائد کنٹینر سمندر میں گر گئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) کراچی بندرگاہ پر واقع سائوتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کے قریب دو بحری جہازوں کی آپس میں رگڑ کے نتیجے میں 10 سے زائد کنٹینر سمندر میں گر گئے۔ ٹرمینل پر جہازوں کی آمدو رفت کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔

(جاری ہے)

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے متعلقہ حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پیر کے روز کراچی بندرگاہ پر واقع سائوتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کے قریب برتھنگ کے دوران دو جہازوں کے درمیان آپس میں رگڑ کی وجہ سے ٹولٹن نامی بحری جہاز سی10 سے زائد کنٹینر سمندر میں گر گئے۔

کے پی ٹی کی امدادی ٹیموں نے کنٹینرز کو سمندر سے نکال لیا ہے اور بحری جہازوں کی معمول کی آمد و رفت بھی بحال کر دی گئی ہے۔ کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور جلد تفصیلی رپورٹ مرتب کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :