17ویں سندھ گیمز کے لئے خواتین ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز21 مارچ کو ہوں گے

پیر 19 مارچ 2018 21:43

17ویں سندھ گیمز کے لئے خواتین ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز21 مارچ کو ہوں گے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) 17 ویں سندھ گیمز کے لئے کراچی ڈویژن کی خواتین ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز بروز بدھ 21 مارچ سہہ پہر 3 بجے ڈاکٹر محمد علی شاہ اینڈ اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ اوپن ٹرائلز کی نگرانی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویزکریں گے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل شیخ محمد رفیق بھی موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے حکم کے مطابق ارم بخاری اور شاہین فاطمہ ٹرائلز لینے کی اہل نہیں ہونگی ا ور نہ ہی ان ٹرائلز سے ان کا کوئی تعلق ہے‘سلیکشن کمیٹی کا انتخاب شہزاد پرویز کریں گے اور وہی کمیٹی اوپن ٹرائلز میں ٹیم منتخب کرنے کی ذمہ دار ہوگی اوپن ٹرائلز میں شرکت کی خواہشمند کھلاڑی مقررہ دن‘ تاریخ اور وقت پر ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز کو رپورٹ کریں۔ منتخب ہونے والی ٹیم17ویں سندھ گیمز میں کراچی ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :