چیف جسٹس کا دبنگ اعلان ؛ نوکریاں دے کر ووٹر نہیں بنانے دیں گے

سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 20:29

چیف جسٹس کا دبنگ اعلان ؛ نوکریاں دے کر ووٹر نہیں بنانے دیں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء):چیف جسٹس نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا ،چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ نوکریاں دے کر ووٹر نہیں بنانے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا ،چیف جسٹس ثاقب نثار ہسپتالوں میں سہولیات کیس کی سماعت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ عدلیہ کی مداخلت کے بغیر کام نہیں کئیے جاتے،اراکین اسمبلی کورم پورا نہیں کرتے جلسوں میں چلے جاتے ہیں۔اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال سربراہ سے محروم ہے لیکن کسی کو پرواہ نہیں۔انکا کہنا تھا کہ اس حکومت میں لوگ نوکریاں دے کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔جو لوگ نوکریاں لیتے ہیں وہ آپ کے ووٹر بن جاتے ہیں، نوکریاں دے کر ووٹر نہیں بنانے دیں گے۔