وننگ ممونٹم لیکر پاکستان آئے ہیں ،کل کے میچ میں اچھا کھیل پیش کرینگے‘محمد حفیظ

ڈیرن سیمی مکمل فٹ نہیں لیکن وہ کل کا میچ کھیلیں گے ‘ پشاور زلمی کے کھلاڑی کی گفتگو

پیر 19 مارچ 2018 21:43

وننگ ممونٹم لیکر پاکستان آئے ہیں ،کل کے میچ میں اچھا کھیل پیش کرینگے‘محمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں ،وننگ ممونٹم لے کر پاکستان آئے ہیں اورکل کے میچ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہر میچ میں صورتحال کو دیکھ کر کھیلنا ہوتا ہے ،اس پی ایس ایل میں بہت مزہ آیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ امپائرز جان بوجھ کر غلط فیصلہ نہیں دیتے ، لاہور میں ڈی ایس آر نہ ہونے سے فرق پڑے گا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ بڑے پرجوش ہیں اور کرکٹ کھیلنے والے ممالک یہ سب دیکھ رہے ہیں ۔ سارا پی ایس ایل پاکستان آئے گا تو اس کی رونقیں مزید بڑھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی مکمل فٹ نہیں لیکن وہ کل کا میچ کھیلیں گے۔پوری ٹیم کارکردگی دکھانے کے لئے بیتاب ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔