صوبائی حکومت کی فروغ تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز ہے،عار ف یوسف

نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں

پیر 19 مارچ 2018 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون وپارلیمانی امور عارف یوسف نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے والدین اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ اس مقصد میںاپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ ہائی سکول پشاور میں روٹری کلب پشاورنیو سٹی کی طرف سے غریب طلبہ میںکتابیں اورکاپیاں تقسیم کرنے کے پہلے پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل ریاض بہار خان، صدر روٹیرین کلب عطاء الرحمن،ناظم یونین کونسل سول کوارٹر نازش خان، روٹرین عمران گل، محمد عثمان ،بلال خواجہ ،اساتذہ کرام اورطلبہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ سکول سول کوارٹرز کے پرنسپل ریاض بہار خان نے معاون خصوصی کو بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت اس سال 50 سے زائد سکولوں کے تقریباً 500 سے زائد غریب ونادار بچوں میںآئندہ تعلیمی سال کے لئے کتب اورکاپیاں تقسیم کی جائیںگی۔ انہوںنے بتایا کہ پہلے پروگرام میں گورنمنٹ ہائی سکول سول کوارٹرز کے طلبہ کو کتب فراہم کی ہیںجبکہ دوسرے مرحلوںدیگر سکولوں میں کتب تقسیم کی جائیں گی۔

اس موقع پر معاون خصوصی عارف یوسف نے نادار بچوں کی مدد کرنے پرروٹری کلب کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت فروغ تعلیم کی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے یہی وجہ سے کہ صوبے میںسکولوں کی حالت بہتر بنانے اور غریب طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :