کوٹلی ستیاں میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال

آصف علی زرداری کی ڈپٹی پولیٹیکل سیکرٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ حبیب کا عوام سے اظہار تشکر

پیر 19 مارچ 2018 21:36

کوٹلی ستیاں میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی ڈپٹی پولیٹیکل سیکرٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ حبیب کوٹلی ستیاں میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی استقبال پر کوٹلی ستیاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے فوزیہ حبیب نے کہا ہے کہ ایک چھوٹی سی تحصیل میں جس طرح عوام نے چیئر مین بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا وہ آئندہ انتخابات میں عوام کا پیشگی فیصلہ ہے انہوںنے کہا ہے کہ مری کے عوام شہید قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کے پرستار رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کوٹلی ستیاں کے عوام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے جن کی وجہ سے کوٹلی ستیاں کے عوام کو بجلی کی فراہمی ہوئی فوزیہ حبیب نے پیپلز پارٹی راولپنڈی کی تنظیم کو بھی شاباش دی جنہوںنے دن رات ایک کر کے عوام سے رابطہ کر کے جلسے کو کامیاب بنایا ۔