امریکہ کا پاکستان سے سلوک امتیازی ہے، عبدالباسط

امریکہ خطے میں بھارت کو ترجیح دے رہا ہے، ہمیں امریکہ سے زیادہ توقعات وابسطہ نہیں کرنا چاہئیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اختلافات اور تضادات کا شکار رہی ہے، پاکستانی سفیر ہم ایف اے ٹی ایف اجلاس سے چند ماہ قبل بھی اقدامات کر سکتے تھے بھارت تیسرے ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، تقریب سے خطاب

پیر 19 مارچ 2018 21:36

امریکہ کا پاکستان سے سلوک امتیازی ہے، عبدالباسط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان سے سلوک امتیازی ہے۔ امریکہ خطے میں بھارت کو ترجیح دے رہا ہے۔ ہمیں امریکہ سے زیادہ توقعات وابسطہ نہیں کرنا چاہئیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اختلافات اور تضادات کا شکار رہی ہے۔ ہم ایف اے ٹی ایف اجلاس سے چند ماہ قبل بھی اقدامات کر سکتے تھے بھارت تیسرے ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

پیر کے روز اسلام آابد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ ہم سیٹو اور نیٹو میں اپنے مفادات کیلئے گئے ۔ ہم نے ہمیشہ سات دیا مگر امریکہ نے کبھی ہمارے مفادات کا خیال نہیں رکھا۔ نہیں لگتا کہ مستقبل میں کبھی پاک امریکہ مفادات یکجا ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اتار چڑھائو کا شکار رہے۔ ہمیں امریکہ سے زیادہ توقعات وابسطہ نہیں کرنا چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اختلافات اور تضادات کا شکار رہی ہے ہماری خارجہ پالیسی ردعمل پر مرکوز رہی ہے۔ ہم ایف اے ٹی ایف اجلاس سے چند ماہ قبل بھی اقدامات کر سکتے تھے ہم نے کیوں ایف اے ٹی ایف سے اجلاس سر پر آنے کا انتظار کیا۔ دفتر خارجہ میں پالیسی اور ویژن کو بہتر بنانے کی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تیسرے ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے کل بھوشن یادیو کے اعترافات دنیا کے سامنے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے خلاف واضح موقف اپنانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :