وزیراعلیٰ شہبازشریف کی لی کی چیانگ کو دوسری مدت کیلئے چین کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

لی کی چیانگ کا بطور وزیر اعظم دوسری مدت کیلئے انتخاب چینی عوام کا ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے لی کی چیانگ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث قلیل عرصے میںچین کو دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہی:وزیراعلیٰ

پیر 19 مارچ 2018 21:32

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی لی کی چیانگ کو دوسری مدت کیلئے چین کا وزیر اعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب و صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہبازشریف نے لی کی چیانگ (Mr.Li Keqiang) کو دوسری مدت کیلئے چین کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ لی کی چیانگ کا بطور وزیر اعظم دوسری مدت کیلئے انتخاب چینی عوام کا ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے اورانہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث قلیل عرصے میںچین کو دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے اور گزشتہ پانچ برس میں نہ صرف چین کا عالمی سطح پر رتبہ بڑھا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ کی رہنمائی میںبے روزگاری،غربت اورناانصافی کے خلاف اخلاص کیساتھ جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم لی کی چیانگ کے وژن ،عزم اور محنت شاقہ کے بل بوتے پر مختصر عرصے میں چین دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔ دونوں ممالک عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے اور ہرگزرتے لمحے دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لی کی چیانگ کے دور اقتدار میںپاک چین دوستی تاریخی تعلقات میں ڈھل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :