لاہور،ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے اختتام پر سیزن کے اہم ایوارڈز کا اعلان

سے 2 ہینڈی کیپ کیٹگری میں المان جلیل اعظم نے ایوارڈ جیت لیا

پیر 19 مارچ 2018 21:32

لاہور،ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے اختتام پر سیزن کے اہم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔0 سے 2 ہینڈی کیپ کیٹگری میں المان جلیل اعظم نے ایوارڈ جیت لیا۔ المان جلیل اعظم کا شمار پاکستان کے ٹاپ بزنس گھرانوں میں ہوتاہے۔ ان کے بڑے بھائی عدنان جلیل اعظم بھی پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں جبکہ والد اور چچا بھی کھیل سے لگائو رکھتے ہیں۔

المان جلیل اعظم جو نیوایج کیبلز اینڈ کیمیکلز کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بڑے بھائی کو پولو کھیلتے دیکھا اور مجھے بھی پولو کھیلنے کا شوق حاصل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال پولو کے مقابلے بہت ہی زبردست رہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب کا شمار دنیا کے تاریخی کلبوں میں ہوتا ہے۔

یہاں پولو کھیل کر بہت اچھا لگتا ہے۔ اس سال بہت اچھا کھیلا جس پر فیملی بھی خوش ہے۔ اس سال ہماری ٹیم اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچ سکی ۔ اگلے سال نیشنل اوپن جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس سال ہماری ٹیم نے 12 گول ٹورنامنٹ جیتے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ علاوہ ازیں -2 سے 0 ہینڈی کیپ کیٹیگری میں 15 سالہ میکائل سمیع سال کے بہترین کھلاڑی قرار، 2 سے 4 کیٹگری میں بلال حئی ،پاکستان کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا اعزاز ماسٹر پینٹس کے حمزہ مواز خان، سب سے بہترین غیرملکی کھلاڑی خوان ماریہ ٹی ٹو رئیوز، سب سے زیادہ گول کرنے کا ایوارڈ ارجنٹائن کے ٹی ٹو رئویز ماریہ کو ملا۔

بہترین ٹیلنٹ ہنٹ کھلاڑی کا ایوارڈ مصطفی عزیز کو ملا، سال کے بہترین غیرملکی گھوڑی ماسٹر پینٹس کے فاروق امین صوفی کی گھوڑی سالی کو دیا گیا جبکہ لوکل بہترین گھوڑی کا اعزاز راجہ ارسلان نجیب کی گھوڑی مشین کو دیا۔ میجر جاوید مواز کو ان کی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :