کامونکے ،سپیشل بچوں کی سریننگ کے لیے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میںکیمپ

پیر 19 مارچ 2018 21:32

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء)پنجاب حکومت کی ہدات پرسپیشل بچوں کی سریننگ کے لیے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں ایم ایس ٹی ایچ کیوفیاض کھوکھرکی زیر نگرانی کیمپ لگایاگیا سریننگ کیمپ میں بچوں کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،تفصیلا ت کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر گزشتہ روز گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سریننگ کیمپ لگایا گیاجس میں 164سپیشل بچوں کے ہیپاٹائٹس ،خون کی کمی ،نظر اور سماعت کے ٹیسٹ کیے گئے اس موقع پر ایم ایس فیاض کھوکھر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جن بچوں کی نظر اور خون کی کمی کا مسئلہ آئے ان کوٹی ایچ کیواور جن بچوں کو سماعت اور ہیپاٹائٹس کا مسئلہ ہوگاان کو ڈی ایچ کیو بھیج کر مفت علاج معالجہ کروایا جائے گا 03-18/--227