کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو نئی رہائشی اسکیموں اور میگا انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کی تیاری میں مصروف ہے،سمیع الدین صدیقی

کراچی کو دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیا جائیگا ،ڈائریکٹر جنرل ترقیات

پیر 19 مارچ 2018 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو ماضی کی طرح رہائشی اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں نئی رہائشی اسکیموں اور میگا انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کی تیاری میں مصروف ہے تاکہ کراچی کو دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیا جاسکے، وقت آگیا ہے کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے حقیقی اقدامات کئے جائیں۔

حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ذاتی کوششوں کے باعث ادارہ جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میںموجود کانفرنس روم میں کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈ کی مد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے آج میرٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ ملازمین کو کوموٹیشن، سی پی فنڈ اور سی پی فنڈز ایڈوانس کی مد میں چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر سعودی قونصلیٹ شیخ محمد سعید ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ موجود تھے۔ بعدازاں سی بی اے کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے کے وژن کے مطابق شہر کراچی کی ترقی میں اپنا بھرپور کرادار ادا کریں گے، ڈی جی کے ڈی اے کی ذاتی کاوشوں کے باعث آج کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈز کی مد میں چیک تقسیم کئے جارہے ہیں، حالیہ کئے جانے والے اقدامات کے باعث سمیع الدین صدیقی کی خدمات کے ڈی اے کی تاریخ میں سنہری الفاظوں میں لکھی جائیں گی۔

تقریب میں سعودی قونصلیٹ، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس محمد مسعود، چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ، مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ، جنرل سیکریٹری اشفاق احمد چشتی، دیگر افسران و رہنما موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :