کراچی،پیپلز پا رٹی کی قیا دت کا بنیا دی محور محنت کش طبقہ ہے،سید نا صر حسین شاہ

حکومت سند ھ نے شعبہ محنت کے تین اہم فریقوں یعنی مزدور تنظیمو ں ،صنعتکا روں تنظیمو ں اور صوبا ئی حکومت کے تمام اہم اداروں کے ذمے داران کو اعتماد میں لے کر مزدور قوانین کی تدوین اور ان میں ترامیم واضافے کا انتہا ئی اہم کام شروع کیا،صوبائی وزیر محنت

پیر 19 مارچ 2018 21:27

کراچی،پیپلز پا رٹی کی قیا دت کا بنیا دی محور محنت کش طبقہ ہے،سید نا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) صوبائی وزیر محنت ،ٹرانسپورٹ اور اطلا عات سید نا صر حسین شاہ کی زیر صدارت لیبر قوانین میں ترمیم کے حوالے سے قائم سہہ فریقی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چوتھا اجلا س سیکریٹری محنت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں لیبر قوانین کے حوالے سے کمیٹی کے کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سات روز کے اندر سفارشات کو حتمی شکل دے دی جا ئیگی ،اس مو قع پر وزیر محنت نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی قیا دت کا بنیا دی محور محنت کش طبقہ ہے اور اس کی فلا ح وبہو د و معاشرے میں ایک محترم مقام دلا نا پا رٹی کی ترجیحات ہیں ۔

یہ کریڈٹ حکومت سندھ کو جا تا ہے کہ شعبہ محنت کے تین اہم فریقوں یعنی مزدور تنظیمو ں ،صنعتکا روں تنظیمو ں اور صوبا ئی حکومت کے تمام اہم اداروں کے ذمے داران کو اعتماد میں لے کر مزدور قوانین کی تدوین اور ان میں ترامیم واضافے کا انتہا ئی اہم کام شروع کیا ،آج بھی اسی سلسلے کا جا ئزہ اجلاس ہے ،اس اجلاس کا مقصد شعبہ محنت کے حوالے سے مختلف قوانین کا جا ئزہ لیناہے اور ان قوانین میں بہتری پیدا کرنے کیلئے تجا ویز بھی تقریباًفائنل مرحلے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ ان تجا ویز کو سندھ کا بینہ اور سندھ اسمبلی کی حتمی منظوری کے بعد جلد قانونی شکل دے دی جا ئیگی اور اس پر عمل درآمد کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ مزدوروں کے حالات کا ر میں بہتری آئیگی ، بلکہ صنعتی شعبہ بھی ترقی کریگا ،اور صوبہ خوشحالی کی جا نب گامزن ہو گا ۔سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو مزدور طبقے کی فلا ح و بہبو د اور خوشحالی کیلئے جلد از جلد لیبر قوانین کو حتمی شکل دینا اور انھیں نا فظ کرنا چاہتے ہیں ،لہذا ضروری ہے کہ کمیٹی لیبر قوانین کے حوالے سے اپنی سفارشات جلد از جلد تیا ر کرکے سات روز میں اپنی حتمی سفارشات مکمل کرکے تیا ر کرے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فائنل لیبر قوانین کی سفارشات کو قانونی ما ہرین سے بھی چیک کرایا جا ئے تاکہ اس میں کسی بھی قسم کا جھول یا غلطی کی گنجا ئش با قی نہ رہے اور اس سلسلے میں حکومت سہہ فریقی اسٹینڈنگ کمیٹی کو قانونی ما ہرین اور مشیر بھی دینے کو تیا ر ہے ۔اس ،مو قعہ پر سیکریٹری لیبر سندھ عبدالرشید سولنگی نے گزشتہ اجلاس میں کیئے گئے فیصلو ں اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلا ت بتائیں اور آج کے اجلا س کے اغراض و مقاصد بیا ن کیئے ،اجلاس کے مو قع پر پیپلز لیبر بیو رو کے کنوینیئر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ سہہ فریقی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلا س میں صوبا ئی وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے ہمیشہ آجر و اجیر تنظیمو ں کو مکمل سپورٹ کیا اور انکی رہنما ئی و معا ونت فرمائی اور یہی وجہ ہے کہ جو کام سالو ں میں مکمل نہ ہو سکا وہ صوبا ئی وزیر کے تعاون کے باعث چند مہینو ں میں پا یہ تکمیل کو ہے۔

جس کیلئے ہم نا صرف وزیر محنت ناصر حسین شاہ کا بلکہ وزیر اعلی سندھ اور پوری حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں ،انھو ں نے صوبا ئی کی تو جہ دلا تے ہو ئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بو رڈ ،سوشل سیکوریٹی اور ای او بی آئی (EOBI)جو کہ مزدوروں کے فلا حی سرکاری ادارے ہیں ان میں صرف چند لا کھ محنت کش رجسٹرڈ ہیں جبکہ محنت کشوں کی تعداد اس وقت ملک میں 6کروڑ سے بھی زائد ہے جن میں اکثریت کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے ،انھو ں نے کہا کہ ہما ری اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر کا رخانو ں اور دفاتر میں حکومت کی جا نب سے مقررہ کم از کم اجرت 15 ہزار روپے ما ہا نہ پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جبکہ مزدورں سے مختلف اداروں میں 12 سے 16 گھنٹے کا م لیا جا رہا ہے ،صوبا ئی وزیر نے کہا کہ ان تمام با توں اور محنت کشوں کی فلا ح بہبو د کے پیش نظر قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہے اور نئے لیبر قوانین محنت کشوں اور صنعتکا روں دونو ں کیلئے خوشحالی کے دروازے کھولے گا،اور صنعتی اداروں میں بہت بہتری آئیگی ،اجلاس میں متعلقہ سرکا ری اداروں کے افسران مزدوروں اور صنعتکاروں کی تنظیمو ں کے نما ئیندوں نے شرکت کی۔

#

متعلقہ عنوان :