چنیوٹ،امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چنیوٹ کا ماہانہ اجلاس مبارک مسجد اہلحدیث چنیوٹ میں منعقدہوا

پیر 19 مارچ 2018 21:27

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چنیوٹ کا ماہانہ اجلاس مبارک مسجد اہلحدیث چنیوٹ میں منعقدہوا ، اجلاس میںامیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر علامہ ساجد میر کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چنیوٹ حاجی عبدالغفوررحمانی نے پروفیسر علامہ ساجد کو مبارک باددی ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے علاوہ ازیں حافظ ڈاکٹر عبدالکریم کو سینٹر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی ،اس موقع پر حاجی عبدالغفوررحمانی نے کہاکہ جمعیت اہلحدیث کئی بار حکومت کو باور کروا چکی ہے کہ قادیانیوں کی حرکات پرنظرثانی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ قادیانی وہ بدترین اقلیت ہیں جو نہ اپنا کفر تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اسلام پر ایمان لاتے ہیں اور منافق کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت بھی قادیانیت نوازی میں مصروف ہے حکومت کو چاہیے کہ ختم نبوت میں ترمیم کرنے والے عناصر کو منظر عام پر لایا جائے ،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اوروفاقی متحسب انکم ٹیکس اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کے اداروں کا آڈٹ کر کے قادیانیوں سے انکم ٹیکس وصول کیا جائے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت قادیانیوں سے انکم ٹیکس وصول کرنا شروع کر دے تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں ہے ، آخر میں انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین،برما اور کشمیر پر ہونے پر مظالم پر تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ متحدہوکر مسلمانوں پر ہونے پرمظالم کو ختم کروائیں اس موقع پر امیر جمعیت اہلحدیث بھوآنہ چوہدری شہزاد ممتاز چدھڑاور امیر جمعیت اہلحدیث لالیاں چوہدری اختر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :