مشال قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت

مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 20:09

مشال قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء):مشال قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت سامنے آ گئی۔مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس کے مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

مردان کے ڈپٹی پولیس آفیسرڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ملزم صابر مایار گذشتہ 11 ماہ سے مفرور تھا۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ کیس کے دوسرے مطلوب ملزم اسد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہےکہ نسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشال کے کیس میں عمران علی کو سزائے موت جبکہ 5 مجرموں کو عمر قید اور 25 مجرموں کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔