وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لی کی چیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

لی کی چیانگ کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونا چینی عوام کی اپنی قیادت کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے،شاہد خاقان عباسی

پیر 19 مارچ 2018 21:25

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لی کی چیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کا دوبارہ ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لی کی چیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کی سٹیٹ قونصل کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے چینی ہم منصب کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لی کی چیانگ کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونا چینی عوام کی اپنی قیادت کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی معاشرہ کے تمام طبقات پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کا مشعل بردار منصوبہ ہے جو دونوں ممالک کیلئے شاندار مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس منصوبہ سے علاقائی رابطوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ ترقی اور اقتصادی یکجہتی کی منازل بھی حاصل ہوں گے۔