کراچی کا امن وفاقی حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ،گورنر سندھ محمد زبیر

پیر 19 مارچ 2018 21:25

کراچی کا امن وفاقی حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی کا امن موجودہ وفاقی حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا جس نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہاں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کیا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میگا سٹی کراچی کے امن و امان کی صورت حال ماضی کی نسبت کافی بہتر ہے کیونکہ اب بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کو ردی کی ٹوکری میں تصرف کرنے کی ذمہ دار نہیں بلکہ اس کام کی ذمہ داری مقامی حکومت کے نمائندوں کی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی سندھ کے میٹروپولیٹن سٹی میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی سے منسلک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے شروع ہونے والے بڑا ٹرانزٹ منصوبہ کراچی کے لوگوں کو آرام دہ اور پرسکون سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے معاشی مرکز میں سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد ملک کے سافٹ امیج کو بیرونی ممالک تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی صوبہ پنجاب کی طرح یہاں ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ان نمائندوں کو ووٹ ڈالیں گے جو ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو میٹرو بس منصوبے پر پنجاب حکومت پر تنقید کر رہے تھے اب خود اپنے متعلقہ صوبوں میں یہ منصوبے شروع کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :