وزیر داخلہ احسن اقبال نے عامر لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا

عامر لیاقت اس سے پہلے نواز شریف سے بھی ملاقات کر کے انہیں پاکستان کی آخری امید قرار دیا تھا،احسن اقبال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 19:57

وزیر داخلہ احسن اقبال نے عامر لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) : وزیر داخلہ احسن اقبال نے عامر لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت اس سے پہلے نواز شریف سے بھی ملاقات کر کے انہیں پاکستان کی آخری امید قرار دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عامر لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت اس سے پہلے نواز شریف سے بھی ملاقات کر کے انہیں پاکستان کی آخری امید قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اس ملاقات کے عینی شاہد ہیں ۔عامر لیاقت نے نواز شریف سے کہا تھا کہ میاں محمد نواز شریف ہی اس ملک کے حقیقی لیڈر اور سچے رہنما ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے نواز شریف کو ملک کی واحد امید قرار دیا تھا۔مز ید یہ کہ نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ وہ کراچی میں جلہ کرنے کے لیے وقت نکالیں ۔یاد رہے کہ آج شام پریس کانفرنس میں عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے عامر لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا