عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس چوکس ہے ،نذیر احمد کرد

اوچ پاور پلانٹ سمیت اہم تنصیبات کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،ڈی آئی جی نصیرآباد

پیر 19 مارچ 2018 21:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ڈی آئی جی نصیرآباد نذیراحمد کرد نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس چوکس ہے اوچ پاور پلانٹ سمیت اہم تنصیبات کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ایرانی ڈیزل کی اسملنگ قومی جرم ہے ایرانی ڈیزل کی سملنگ کی پوشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ملوث ہونے کی اطلاعات ملی تو کارروائی کی جائے گی ان خیالا ت کا اظہار سابق صدر پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز لیویز فورس اور پولیس کی مشترکہ حکمت عملی کی وجہ سے قومی شاہراہ کو محفوظ بنا دیا گیا تاکہ مسافر بلا خوف خطر اپنا سفر کر سکیں اور کہاکہ قومی شاہراہ سمیت تمام راستوں پر ایرانی ڈیزل سمیت دیگر غیر قانونی سملنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے غیر قانونی ایشاء کو روکنے کیلئے کسٹم پولیس بھی اپنا کردار اداکرے اور کہاکہ نصیرآباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور کہاکہ عوام سے ذیادتی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اختیارات کے ناجائز استعمال پر او ایس آئی جعفرآباد ندیم بہرانی کو بھی معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :