عائشہ احد کیخلاف اغواء کے مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء طلب

پیر 19 مارچ 2018 21:20

عائشہ احد کیخلاف اغواء کے مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) مقامی عدالت نے عائشہ احد کے خلاف اغواء کے مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔گزشتہ روز کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازی نے سماعت کی ۔ عائشہ احد پر اپنے فلپائنی ملازم جوزف کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ احد کے وکیل نے بابر علی نے کہا کہ پولیس نے عائشہ احد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے اغواء کے مقدمے میں ملوث کیا ہے،سات سال سے مقدمہ زیر سماعت ہے جرم ثابت نہیں ہو سکا،عائشہ احد سات سال سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں،مخالفین نے عائشہ احد کے گھر میں چوری کروا کر اغوا کے مقدمہ میں ملوث کیا ہے،درخواست گزار پچھلے ایک سال سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا ۔