نواز شریف و دیگر لیگی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 2 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کریگا

پیر 19 مارچ 2018 21:20

نواز شریف و دیگر لیگی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیدیا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ قائم کا گیا جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ 2 اپریل کو نواز شریف اور دیگر لیگی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شہری آمنہ ملک کی درخواست لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں پر کیسز زیر سماعت ہیں،معاملہ اہم نوعیت کا ہے، لارجر بنچ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :