کراچی کنگز کا حصہ، مایہ ناز ویسٹ انڈین کرکٹر پاکستان آنے کیلئے راضی ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 19 مارچ 2018 19:41

کراچی کنگز کا حصہ، مایہ ناز ویسٹ انڈین کرکٹر پاکستان آنے کیلئے راضی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2018ء) کراچی کنگز کے مایہ ناز ویسٹ انڈین کرکٹر پاکستان آنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کو لاہور میں بدھ کے ایلیمینیٹر سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے مایہ ناز ویسٹ انڈین کرکٹر لینڈل سیمنز پاکستان آنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ لینڈل سیمنز اس سے قبل پاکستان آنے سے گریزاں تھا۔ تاہم اب کراچی کنگز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ لینڈل سیمنز پاکستان آنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ لینڈل سیمنز بدھ کو لاہور میں ہونے والے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔