معروف کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کرکٹر شرجیل خان کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 19:40

معروف کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :معروف کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا کرکٹر شرجیل خان کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔جسٹس عامر فاروق نےشرجیل خان کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سزا کیخلاف شرجیل کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی اور وفاق کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :