ویٹرن کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محفوظ اللہ خان 25 کھلاڑیوں کے سکواڈ میں منتخب

پیر 19 مارچ 2018 21:20

ویٹرن کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محفوظ اللہ خان 25 ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ویٹرن کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محفوظ اللہ خان 25 کھلاڑیوں کے سکواڈ میں منتخب,ویٹرن کرکٹ ورلڈ کپ پہلی مرتبہ منقعد ہورہا ہے جو کہ ویسٹ انڈیز میں ہوگاتفیصلات کے مطابقچارسدہ کرکٹ کلب کے کپتان مخفوظ اللہ خان مئی میں ویسٹ انڈیز میں منقعد ہونے والے ویٹرن کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ویٹرن کرکٹ ٹیم کے 25 ممکنہ کھلاڑیوں میں منتخب ہوئے ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ ویٹرن ورلڈ کپ ہورہا ہے جس کے لئے پاکستان ویٹرن کرکٹ نے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے مخفوظ اللہ خان نے کہا کہ آج میرے لئے خوشی کہ انتہا نہیں کہ ویٹرن ورلڈ کپ کے 25 ممکنہ کھلاڑیوں میں منتخب ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اور چارسدہ کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کیونکہ پہلی مرتبہ کوئی چارسدہ سے پاکستان ویٹرن ٹیم کا حصہ بن رہا ہے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے بھی یاد رہے کہ چارسدہ کرکٹ کلب سے محسن خان بھی منتخب ہوا ہے وہ بھی ایک اعزاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ جوانی میں اتنا بڑا موقع میسر نہیں ہوا لیکن اس پر بھی خوشی ہے کہ جو جوانی میں نہ کرسکا وہ موقع50 سالہ ویٹرن ورلڈ کپ میں میسر آئے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوان مثبت سرگرمیوں میں آگے آئے اور ملک وقوم کا نام روشن کریں

متعلقہ عنوان :