پی ایس ایل3، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم کردیا

ہسپتال 20 بستروں پر مشتمل ہے جس میں بلڈ بنک اور آپریشن تھیٹر کی سہولت بھی میسر ہوگی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل نے فرائض سنبھال لئے

پیر 19 مارچ 2018 21:17

پی ایس ایل3، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے پی ایس ایل 3کے میچز کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جس سے شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے جنرل ہسپتال کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بھی قائم کردیاہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے، عارضی ہسپتال میں بلڈبنک اور آپریشن تھیٹر بھی بنایا گیا ہے، ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :