پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کریں، چیئرمین پیپلز پارٹی کی اوورسیز عہدیداروں کے وفد سے گفتگو

پیر 19 مارچ 2018 21:17

پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے،بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کریں۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رداری سے پیپلز پارٹی اوورسیز کے عہدیداروں کے وفد نے ملاقا ت کی۔

پیپلزپارٹی اوورسیز کے وفد کی قیادت سید ظاہرعباس اور علی اصغر شاہد نے کی۔

(جاری ہے)

ملاقا ت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتائیں کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے مزاحمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس بھیجنا تشویشناک ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی آباد ہیں۔