ْاین اے 125 انتخابی عذر داری کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر سعد رفیق کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 19 مارچ 2018 21:15

ْاین اے 125 انتخابی عذر داری کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر سعد رفیق کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے این اے 125 انتخابی عذر داری کیس میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی جانب سے اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت عظمی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ مناسب وقت پر سنا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس کیخلاف وزیر ریلوے سعد رفیق نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔