Live Updates

عامر لیاقت کی شمولیت کے موقع پر ملک کے عظیم اداکار نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 19:20

عامر لیاقت کی شمولیت کے موقع پر ملک کے عظیم اداکار نے بھی تحریک انصاف ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :عامر لیاقت کی شمولیت کے موقع پر ملک کے عظیم اداکار نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔معروف اداکار عابد علی نے کراچی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا علان کیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

آج وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے پہنچے جہاں عمران خان پہلے سے موجود تھے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر عامر لیاقت کا پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ پاکستان کے معروف اداکار عابد علی نے پریس کانفرنس کو جوائن کیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔عمران خان نے انکو بھی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور آئندہ ساتھ مل کر سیاسی جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات