فاٹا کے عوام پچھلے 15 سالوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں، صحت، تعلیم اور سیکورٹی کے حوالے سے فاٹا کے عوام کو آئینی اور قانونی حقوق فراہم کئے جائیں،

فاٹامیں انڈسٹریل زون لگائے جائیں تاکہ فاٹا میں موجود قدرتی وسائل استفادہ اٹھایا جاسکے آل فاٹا لویہ جرگہ (چلوختائی) کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس

پیر 19 مارچ 2018 21:07

فاٹا کے عوام پچھلے 15 سالوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں، صحت، تعلیم اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) آل فاٹا لویہ جرگہ (چلوختائی) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام پچھلے 15 سالوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں، صحت، تعلیم اور سیکورٹی کے حوالے سے فاٹا کے عوام کو آئینی اور قانونی حقوق فراہم کئے جائیں ۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے آل فاٹا لویہ جرگہ (چلوختائی) کے عہدیداروں نے کہا کہ فاٹامیں امن اس خطے سمیت پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے، جرگہ مشران میں جاوید شوبی خیل محسود وزیر ستان، حبیب نوراورکزئی، وارث خان آفریدی، شہزادہ دوست محمد آف وزیر ستان، عطاء ا للہ سمیت و دیگر چالیس رکنی کمیٹی ممبران نے شرکت کیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بہت سی جانی و مالی قربانیاں دیں،جنگ کے دوران جو مکانا ت گر گئے ہیں، حکومت قومی شناختی کارڈکی بنیادپر سروے کرکے نئے مکانا ت تعمیر کرے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فاٹامیں انڈسٹریل زون لگائے جائیں تاکہ فاٹا میں موجود قدرتی وسائل کو بروئے کارلاکر وہاں کے عوام کو روزگارکے مواقع مل جائیں، قدرتی وسائل کی مد میں وصول ہونے والوں پیسوں کو فاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود پر لگایا جائے، حکومت فاٹا کے تمام سیکڑز میں وہاں کے عوام کے لئے صحت، تعلیم، واپڈا، آبپاشی، زراعت، جنگلات،تعمیر نوجیسے اداروں میں سپیشل پیکج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ غیر ملکی این جی اوزقبائل کے نام پر پیسہ کھا رہی ہیں۔تعلیمی شعبے میں طلباء کومسائل درپیش ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فاٹا کے عوام کو ان کے آئینی اور قانونی حقو ق فراہم کرے، فاٹاکے عوام امن پسند، محب وطن اور جانثار ہیں۔نقیب اللہ محسود پوری قوم کا بیٹا ہے، آل فاٹا لویہ جرگہ کے مشران نے راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :