گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ

پیر 19 مارچ 2018 20:57

گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہائیکورٹ بار کی نومنتخب قیادت کو کامیابی پر مبارکباد د یتے ہو ئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار میرا گھر ہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب صدر انوار الحق پنوں، نائب صدر نور سمند خان، سیکریٹری حسن اقبال وڑائچ اور فنانس سیکرٹری حافظ اللہ یار سپرا نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں اور وکلا سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔