جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں کا پیر عتیق الرحمن فیض پوری کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 19 مارچ 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے راہنماؤں پیر اعجاز احمد ہاشمی، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، نور احمد سیال، پیر سید محفوظ مشہدی، سردار محمد خان لغاری، ڈاکٹر جاوید اختر اور پیر محمد اکرم شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اوقاف آزاد کشمیر پیر عتیق الرحمن فیض پوری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری زندگی بھر نظام مصطفے کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ان کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا شمار امام نورانی کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پیر عتیق الرحمن فیض پوری زندگی کی آخری سانس تک خدمت دین میں مصروف رہے۔ ان کے انتقال پر ملال سے جے یو پی اپنے ایک اہم راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ جے یو پی کے عہدیداران و کارکنان پیر عتیق الرحمن کے لواحقین اور مریدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :