Live Updates

نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ، ان سے نجات کا وقت قریب آگیا ، عمران خان

ہم ان چوروں اور لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس لا کر عوام پر خرچ کرینگے، کرپشن نے اداروں کو تباہ کردیا، ہم اقتدار میں آکر اداروں کو مضبوط بنائیں گے، ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط اور پاکستان دنیامیں اپنی مثال آپ ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف

پیر 19 مارچ 2018 20:55

نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ، ان سے نجات کا وقت قریب آگیا ، عمران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کرپٹ ہیں، ان سے نجات کا وقت قریب آگیا ہے، ہم ان چوروں اور لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس لا کر عوام پر خرچ کرینگے۔ کرپشن نے اداروں کو تباہ کردیا، ہم اقتدار میں آکر اداروں کو مضبوط بنائیں گے ۔ ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط اور پاکستان دنیامیں اپنی مثال آپ ہوگا ۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف خود چور ہیں وہ پولیس کو کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں کیونکہ جب پولیس پیسہ بناتی ہے تو ان تک بھی جاتا ہے ، پولیس میں بھرتیاں بھی پیسے لے کر کی جاتی ہیں کیونکہ جس ایس ایچ اوسے پیسے لیکر تعینات کیا گیا ہے وہ کرپٹ عناصر کو کیسے پکڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جب آپ کی لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے ، جب آپ کا وزیراعلیٰ کرپٹ ہوگا تو ایس ایچ او کیسے ایماندار ہوگا۔

شہباز شریف کرپٹ ہے اور زرداری کرپٹ تو پھر پولیس تو کرپٹ ہوگی۔ کرپشن نیچے سے اوپر نہیں جاتی بلکہ اوپر سے نیچے آتی ہے اس لئے اب یہ دو ر زیادہ دیر نہیں رہے گا۔ 2018کا الیکشن آنیوالا ہے قوم ان کرپٹ عناصر سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمین ووٹ دے آپ سے وعدہ کرتا ہوں سب سے پہلے محنت کشوں کے مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اور کرپٹ نظام ملک کیلئے کینسر ہے یہ لوگ ملک کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اوپر کے لوگ چوری کرتے ہیں تو پھر ادارے تباہ ہوجاتے ہیں اور اگر ادارے تباہ ہوجائیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ اور ملک کیسے تباہ ہوتے ہیں جو محنت کرنیوالا شخص ہوتا ہے اگر اس کا ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوجائے تو ملک تو تباہ ہو جائے گا۔ ملک میںایسا نظام ہے کہ محنت کوئی کررہا ہے اور پیسے کوئی بنا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔

اور حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور ملک کو مقروض کررہے ہیں۔ ہر پاکستانی پر آج ایک لاکھ 30ہزار قرض چڑھ گیا ہے۔ زرداری اور نواز شریف کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی پر 30ہزار قرضہ تھا 9سال کے اندر ہ رپاکستانی کو ان کرپٹ عناصر نے ایک لاکھ روپے کا مقروض کردیا ہے۔ چوری حکمان کرتے ہیں اور مقروض عوام کو کردیتے ہیں۔ جب ملک پر قرضہ ہو تو ڈیزل مہنگا ہو جاتا ہے اور مولانا فضل الرحمان (ڈیزل) پر ٹیکس لگادیتے ہیں۔

پٹرول ، بجلی ، گیس سب چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔ عمران خان نے نواز شریف پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ تو اس لئے نکالا کہ وہ قوم کا پیسہ چوری کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور عوام کو کرپٹ ، چور اور لیٹروں سے نجاب دلائیں گے ۔ ہم ملک سے چوری اور کرپشن ختم کرکے اداروں کو ٹھیک کرینگے اور یہی ملک دنیا میں اپنی مثال آپ ہوگا ، ہم اقتدار میں آکر عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرینگے ، ہسپتال بنائیں گے ، سکول بنائیں گے جہاں غریب کے بچوں کا مفت داخلہ اور علاج ہوگا ، تعلیم مفت ہوگی ،چوری کیا گیا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا تو قوم اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات