پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کویت دورے پر پہنچ گئے

کویتی فورسز کے سربراہ اور کمانڈ کوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور ‘ دفاعی تعلقات اور باہمی اشتراک بالخصوص نیوی کے ہوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پیر 19 مارچ 2018 20:55

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کویت دورے پر پہنچ گئے
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کویت دورے پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنے دورے کے آغاز میں ہی کویتی فورسز کے سربراہ اور کمانڈ کوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ‘ دفاعی تعلقات اور باہمی اشتراک بالخصوص نیوی کے ہوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ پاک بحریہ کے سربراہ نے ملاقاتوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی تعاون کی بہتری کیلئے جو اقدامات دونوں طرف اٹھائے گئے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

کویت اور پاکستان بحریہ کے درمیان دفاع کے حوالے سے تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔