2013ئ کے مقابلے میں 2018ئ کا گوادر پرامن اور خوشحال ہے ، احسن اقبال
پاکستان 2025ئ تک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا ،? ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، گوادر کے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں ، گوادر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر طلبائ و طالبات سے گفتگو
پیر 19 مارچ 2018 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین نے اسی سوچ کو پروان چڑھا کر دنیا میں معاشی انقلاب لانے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پیداواری معیار میں بہتری اور جدت لانا ہوگی، ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ اور غذائیت کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،اس سے ہم اس خطہ کے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ سے گوادر تک سڑک بنا کر چالیس گھنٹے کا سفر آٹھ گھنٹے کا کر دیا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو بڑے شہروں کی صف میں لانے کیلئے حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ، ماسٹر پلان، اکنامک زون، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور گوادر یونیورسٹی سے گوادر کا تشخص تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ہونے والی سرمایہ کاری کا 80 فیصد توانائی کے شعبہ میں ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، توانائی منصوبوں کی بدولت عوام کو بجلی ملے گی جبکہ صنعتکار کا رکا پہیہ ایک بار پھر سے چل پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی شعبہ میں تعاون سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں سب کیمپسز قائم کئے جا رہے ہیں، اس سے بلوچستان کے طلبائ و طالبات علم کی روشنی سے روشناس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے سوئی سے ہم گیس لے رہے ہیں لیکن گذشتہ حکو متوں نے اس کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت نے برسراقتدار آتے ہی یہاں کی زمینوں کو زیرکاشت لانے کیلئے کچھی کینال کا منصوبہ شروع کیا جس سے ابتدائی طور پر 72 ہزار ایکڑ زمین زیرکاشت آئے گی اور بعد میں اس میں اضافہ سے ایک لاکھ 62 ہزار ایکڑ زمین زیرکاشت آئے گی جس سے بلوچستان اور سوئی کی زمینیں سرسبز وشاداب ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی زبان سکھانے کیلئے گوادر کے پچاس نوجوانوں کو سکالرشپ کے تحت چین بھجوایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.