وزیر دفاع خرم دستگیر کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پرمبارکباد ،

سہیل امان کی باوقار سبکدوشی پر انہیں نیک خواہشات کا اظہار

پیر 19 مارچ 2018 20:50

وزیر دفاع خرم دستگیر کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور کو پاک فضائیہ کی کمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

جبکہ سابقہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی باوقار سبکدوشی پر انہیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزری دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ سہیل امان کو پاک فضائیہ کو جدید ترین بنانے کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ وزیر دفاع نے سہیل امان کی مستقبل میں کامیابیوں ‘ کامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔