Live Updates

تحریک انصاف نے 25مارچ کو عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

عمران خان کی جانب سے ملک بھر کی آٹھ نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ،اسلام آباد کی تین نشستوں پر خرم نواز،الیاس مہربان،بابر اعوان،علی اعوان اور اسد عمر مضبوط امیدوار ہونگے

پیر 19 مارچ 2018 20:50

تحریک انصاف نے 25مارچ کو عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کمیٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے 25مارچ کو عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے۔عمران خان کی جانب سے ملک بھر کی آٹھ نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔اسلام آباد کی تین نشستوں پر خرم نواز،الیاس مہربان،بابر اعوان،علی اعوان اور اسد عمر مضبوط امیدوار ہونگے۔

پی ٹی آئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کمیٹی کو کہا ہے کہ پچیس مارچ سے ہی وہ اپنا باضابطہ طور پر کام شروع کر دے جس کے نتیجہ میں پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ،ملک بھر میں پانچ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ،اسلام آباد میں عمران خان،اسد عمر،جہانگیر ترین اورشاہ محمود امیدواروں کا فیصلہ کریں گے جبکہ پنجاب سے علیم خان،سرور خان،رائے حسن نواز،کے پی کے میں پرویز خٹک اور اسحاق خاکوانی کے علاوہ سند ھ اور بلوچستان میں ریجنل صدور اور پارٹی کے صوبائی صدر کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تین مرحلوںمیں پارٹی امیدواروںکے فیصلے ہونگے جو کہ سب سے پہلے 25مارچ کو جن امیدواروں کو ٹکٹ ملنا ہے ان کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ جن اضلاع میں ایک سے زائد امیدوار ہونگے انکے درمیان موازنہ کیا جائے گا اور ان کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا،کمیٹی کے چیئرمین عمران خان ہونگے جو کہ تمام فیصلے تبدیل کرنے کے بھی مجاز ہونگے ،صوابدیدی اختیار پر وہ ٹکٹ کسی بھی امیدوار کو دینے کا حق رکھتے ہونگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر کی 8نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پشاور،کراچی،اسلام آباد،میانوالی،لاہور،ایبٹ آباد اور راولپنڈی شامل ہیں،علاوہ ازیں اسلام آباد سے درجنوں ایسے پارٹی رہنما ہیں جو کہ پارٹی کی خواہش رکھتے ہیں جن میں الیاس مہربان،ڈاکٹر وسیم شہزاد،راجہ خرم نواز،فرخ ڈال،بابر اعوان،علی اعوان،عامر کیانی،پیر ذولقرنین شاہ،نیاز اللہ نیازی،سمیت دیگر بھی شامل ہیں،بابر اعوان ،علی اعوان اور عامر کیانی حلقہ 53الیاس مہربان اورراجہ خرم نواز حلقہ 54جبکہ اسد عمر اور عمران خان حلقہ 52کے امیدوار ہونگے ۔ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات