Live Updates

پیسہ صدام حسین اور حسنی مبارک کے کام آیا نہ ہمارے حکمرانوں کے کام آئیگا ، چوہدری محمد سرور

عوام ایمان دار ہے ترقی کی راہ میں رکاوٹ صرف اور صرف کرپٹ حکمران ہیںجن کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘ (ن) لیگ کو محاذآرائی کی سیاست مہنگی پڑ ے گی‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو چوروں ‘ڈاکوئوں اور ٹھکوں کا پاکستان بنا دیا ہے،رکن کور کمیٹی تحریک انصاف نیب اور عدلیہ کو آنکھیں دکھانیوالوں کو قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘ہم نظر ے اور اصولوں کی سیاست کر تے ہیں آئندہ عام انتخابات میں میرٹ پر لوگوں کو ٹکٹ دیں گے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ، عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے، چوہدری اشفاق ورک کی جانب سے منعقدہ ور کرز کنونشن سے خطاب

پیر 19 مارچ 2018 20:47

پیسہ صدام حسین اور حسنی مبارک کے کام آیا نہ ہمارے حکمرانوں کے کام آئیگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پیسہ صدام حسین اور حسنی مبار ک کے کام آیا نہ ہمارے حکمرانوں کے کام آئیگا ‘عوام ایمان دار ہے ترقی کی راہ میں رکاوٹ صرف اور صرف کرپٹ حکمران ہیںجن کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘ (ن) لیگ کو محاذآرائی کی سیاست مہنگی پڑ ے گی‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو چوروں ‘ڈاکوئوں اور ٹھکوں کا پاکستان بنا دیا ہے ‘نیب اور عدلیہ کو آنکھیں دکھانیوالوں کو قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘ہم نظر ے اور اصولوں کی سیاست کر تے ہیں آئندہ عام انتخابات میں میرٹ پر لوگوں کو ٹکٹ دیں گے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

وہ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن چوہدری اشفاق ورک کی جانب سے منعقدہ ور کرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے میاں شفیق ‘کنورعمران سعید ‘ذکاء بھٹی ‘شیر اکبر خان ‘عاطف چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی لوگ برطانیہ امریکہ کے لوگوں سے زیادہ ایمان دار ہیں صرف پانچ فی صد اشرافیہ سب سے زیادہ بے ایمان ہے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جسکی وجہ سے ملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل نے قوم کو جینا مشکل کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اربوں کے قرضے معاف نہی ہوتے پاکستان میں طاقتوار لوگوں کے اربوں روپے کے قر ضے معاف کر دیئے جاتے ہیں اور قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آنیوالی حکومتوں نے ملک اور قوم کی مفادات کے تحفظ کی بجائے صرف مال بنایا ہے جسکی وجہ سے آج ہر پاکستانی لاکھوں روپے کا مقر وض ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کیلئے تیار نہیں جسکی وجہ سے وہ سپر یم کورٹ اور نیب جیسے اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہے مگر قوم جاگ رہی ہے وہ (ن) لیگ کی کسی سازش اور دھمکی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات