نیپال کی چین کو برآمدات میں سات ماہ کے دوران 72 فیصد اضافہ

پیر 19 مارچ 2018 20:47

نیپال کی چین کو برآمدات میں سات ماہ کے دوران 72 فیصد اضافہ
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) نیپال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کو ملکی برآمدات میں 72 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

نیپال کے مرکزی بینک نیپال راسترا بینک کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2017 سے شروع ہونے والے مالی سال 2017-18 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران چین کو 17 ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو 2016-17 کے مقابلے میں 72.3 فیصد زیادہ ہیں۔سب سے زیادہ اضافہ گندم کے آٹے، چائے، نوڈلز، ہاتھ سے بنی اشیا اور پشم کی برآمد میں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سات ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 5.88 ارب ڈالر رہا تاہم چین کو برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو ریلیف ملا۔۔

متعلقہ عنوان :