دل کے عارضے میں مبتلا سابق اولمپین منصور احمد کو بچانے کیلئے شاہد آفریدی میدان میں آگئے ،علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

پیر 19 مارچ 2018 20:47

دل کے عارضے میں مبتلا سابق اولمپین منصور احمد کو بچانے کیلئے شاہد آفریدی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) دل کے عارضے میں مبتلا سابق اولمپین منصور احمد کو بچانے کیلئے قومی کرکٹر شاہد آفریدی میدان میں آگئے اور علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد ان دنوں دل و گردوں کے عارضے میں کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے علاج کرانے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

سابق اولمپین کی درخواست پر سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی میدان میں آ گئے ،سابق قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی فانڈیشن قومی ہیروکے علاج کا خرچ برداشت کرے گی،ان کا کہناتھا کہ کراچی آتے ہی میں منصواحمد کی عیادت کروں ۔ان کا کہناتھا کہ شاہد آفریدی فانڈیشن قومی ہیروکو سسکتے نہیں دیکھ سکتی ۔پاکستان ہاکی کے سابق گول کیپر جنہوں نے 1994 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتایا ، اس وقت عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، انھیں ہارٹ سرجری کے لیے مدد کی ضرورت ہے - حکومت سے گزارش ہے کہ مایہ ناز کھلاڑی کی مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :