Live Updates

معرو ف اینکر عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق

پہلے ایم کیو ایم میں تھا اور اب تحریک انصاف میں ہوں، تحریک انصاف میری آخری منزل ہے،عامر لیاقت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 19:02

معرو ف اینکر عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :معرو ف اینکر عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کر دی ۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ پہلے ایم کیو ایم میں تھا اور اب تحریک انصاف میں ہوں، تحریک انصاف میرا آخری مقام ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کر دی ۔

آج وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے پہنچے جہاں عمران خان پہلے سے موجود تھے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر عامر لیاقت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے میں بہت سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں ۔

(جاری ہے)

میں نے تحریک انصاف میں آنے میں بہت دیر کردی لیکن بزرگ کہتے ہیں کہ دیر کے فیصلے ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے ایم کیو ایم میں تھا اور اب پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور یہی میرا آخری مقام ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایسی ٹرین ہے جس پر سوارہو چکا ہوں اور اب کسی صورت واپسی نہیں ہے ۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میری مثال ایسی دلہن سی ہے جس کو ماں یہ سمجھا کر بھیجتی ہے کہ بیٹا اب اس گھر سے تمہارا جنازہ ہی نکلے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی ٓئی اب کوئی معمولی جماعت نہیں ہے یہ ایک تنا آور درخت ہے جس کی چھاوں کراچی تک آچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات