پاکستان کا حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے 503 پاکستانی زائرین کو ویزے کے عدم اجراء پر مایوسی کا اظہار
بھارت نی173 ہندو یاتریوں کوکٹاس راج مندرکی زیارت کیلئے بھی نہیں آنے دیا تھا ،ْ این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث ہندو یاتریوں کو ویزہ درخواستیں واپس لینا پڑیں ،ْ ترجمان دفتر خارجہ
پیر 19 مارچ 2018 20:41
(جاری ہے)
قبل ازیں جنوری میں پاکستان کے زائرین حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس کی تقاریب میں بھی بھارت کی طرف سے ویزے کے عدم اجراء کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔
2017ء میں پاکستان کی طرف سے خصوصی ٹرین بھجوانے کی پیشکش کے باوجود انڈیا نے تاخیری حربے اختیار کئے جس کی وجہ سے بھارت کے سکھ یاتری گرو ارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکے۔ اسی طرح پاکستان میں فروری میں کٹاس راج کے دورہ کے لئے 173 زائرین کے لئے تمام انتظامات کرلئے تھے لیکن بھارت کی خارجہ امور کی وزارت کی طرف سے ضروری کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے وہ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے اپنی درخواستیں واپس لینے پر مجبور ہو گئے۔ 1973ء کے دوطرفہ پروٹوکول اور مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بھارت کے یہ اقدامات ان کوششوں کے لئے بھی نقصان دہ ہیں جن کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا، لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔ یہ ایک اور ستم ظریفی ہے کہ اس طرح کے اقدامات حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر کئے جا رہے ہیں جو کہ کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کوشاں رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.