اکثریت سے منتخب ہوا کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا ،ْچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

میر حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں، ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 19 مارچ 2018 20:41

اکثریت سے منتخب ہوا کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا ،ْچیئرمین سینیٹ ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ اکثریت سے سے منتخب ہوئے ہیں اور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے دالبندین پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نے یہ نشست اکثریت سے جیتی ہے ،ْکسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کروں گا اور میرے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے، وہ ساتھ دے رہے ہیں ،ْآصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی میرے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں، ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

متعلقہ عنوان :