میئر کراچی نے کچرا اٹھانے سے ہاتھ اٹھا لئے

پیر 19 مارچ 2018 20:31

میئر کراچی نے کچرا اٹھانے سے ہاتھ اٹھا لئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کا کچرا صاف کرنے سے ہاتھ اٹھا لیے، ان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث شہر کو صاف کرنا اب ہمارے لیے ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے شہر کوصاف دیکھنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کراچی کا کچرا صاف کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر اپنے طور پر شہر کو صاف کرنے کے لییاقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :