مردان مشال قتل کیس میں روپوش ملزم صابر مایار نے گرفتاری دیدی

پشاورہائی کورٹ میں مشال قتل کیس کی ایبٹ آباد میں اپیلوں کو پشاور منتقل کرنے درخواست کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی

پیر 19 مارچ 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) مردان مشال قتل کیس میں روپوش ملزم صابر مایار نے گرفتاری دیدی۔پشاورہائی کورٹ میں مشال قتل کیس کی ایبٹ آباد میں اپیلوں کو پشاور منتقل کرنے درخواست کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

مشال قتل کیس میں مفرورملزم صابر مایارنے گرفتاری دیدی،ملزم صابر مایار نے خود کو مردان پولیس کے حوالہ کیا،پولیس کے مطابق صابرمایارعبدالولی خان یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدرہیں اور مشال قتل واقعے کے بعد روپوش ہوگیا تھا،دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں ایبٹ آباد میں دائر اپیلیں پشاور منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف پشاور میں بھی اپیلیں دائر ہیں اورایبٹ آباد میں بھی دائر ہیں ،مشال قتل کیس میں ایبٹ آباد میں دائراپیلیں پشاورمنتقل کی جائیں،فریقین کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دائرکی گئی اپیل کی کاپی نہیں ملی،عدالت نے حکومت کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی کیس کی سماعت ہائی کے چیف جسٹس یحی آفریدی نے کی۔