ہم پاکستان میں امن ، خوشحالی اور عدل و انصاف چاہتے ہیں،عمرا ن خان

شریف برادران اور آصف علی زرداری کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مافیا چلاتے ہیں،کارکنوں سے خطاب

پیر 19 مارچ 2018 20:30

ہم پاکستان میں امن ، خوشحالی اور عدل و انصاف چاہتے ہیں،عمرا ن خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نظریہ عدل و انصاف کا نظریہ ہے۔ ہم پاکستان میں امن ، خوشحالی اور عدل و انصاف چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان کو ایک نیا روپ دینا چاہتے ہیں۔ پیر کو ڈیفنس میں پی ٹی آئی رکنیت سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سرگرم رضاکاروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نظرئیے میں بہت طاقت ہوتی ہے۔

وہ قومیں مر جاتی ہیں جن کے پاس نظریہ نہیں ہوتا۔ پاکستان تحریک انصاف کا آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں۔ آپ نے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم میں رضاکار اور پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کرکے لوگوں کو پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان فخر کریں گے کہ ہم نے نیا پاکستان بنایا ہے۔

کسی بھی سیاسی پارٹی کے کارکن اس کا دل ہوتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف آج جس بھی مقام پر ہے، آپ لوگوں کی وجہ سے ہے کیونکہ کارکنان کی وجہ سے پارٹی ترقی کرتی ہے۔شریف برادران اور آصف علی زرداری کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مافیا چلاتے ہیں۔ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ صرف ان کا پیسہ نہیں چھینا جائے گا بلکہ وہ جیل بھی جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ان لوگوں سے واپس لے کر عوام پر خرچ کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :