سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی قائم کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مارچ 2018 18:50

سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی قائم کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ 2018ء) : سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی قائم کردی گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی فوڈ اتھارٹی بنادی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سخت کاروائیاں کیں اور عوام کوصحت مند اشیاء کی فراہمی کیلئے ہوٹلوں، فیکٹریوں اور دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن بھی لیے جبکہ سینکڑوں فوڈ کمپنیز کو بھی بند کیا اور جرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی متعدد ہوٹلوں کو صفائی کی ناقص صورتحال اور ناقص میٹریل پر جرمانے کیے۔ جس کے باعث عوام کوکھانے پینے کی خالص اشیاء کی فراہمی بہتر ہوسکی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد سندھ کے عوام کی جانب سے بھی فوڈ سیفٹی کے لیے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ تاہم اب سندھ فوڈ اتھارٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کےمطابق 19 گریڈ کے افسرامجد لغاری کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :