گلگت میں ایک ارب روپے کی لاگت سے جدید سہولتوں سے آراستہ ساڑھے پانچ سو بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا جائے گا،حافظ حفیظ الرحمن

پیر 19 مارچ 2018 20:30

گلگت میں ایک ارب روپے کی لاگت سے جدید سہولتوں سے آراستہ ساڑھے پانچ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)گلگت میں ایک ارب روپے کی لاگت سے جدید سہولتوں سے آراستہ ساڑھے پانچ سو بستروں پر مشتمل سیف الرحمن ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے رقم فراہم کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال گلگت کو صوبائی ہسپتال ، سٹی ہسپتال ،سکردو اور دیامر ہسپتال کو ڈویڑنل ہسپتال کا درجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔