پاکستان ریلوے نے گزشتہ چار برس میں ہزار دو سو اڑتالیس مسافر بوگیوں کا اضافہ کیا ہے،حکام وزارت ریلوے

پیر 19 مارچ 2018 20:30

پاکستان ریلوے نے گزشتہ چار برس میں ہزار دو سو اڑتالیس مسافر بوگیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان ریلوے نے گزشتہ چار برس میں بوگیوں کی تعمیر ومرمت پر اضافی اخراجات کر کے ایک ہزار دو سو اڑتالیس مسافر بوگیوں کا اضافہ کیا ہے۔وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے اضافی فنڈز مختص کرکے بوگیوں کی مرمت اور تزئین وآرائش کیلئے ٹھو س اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک خصوصی مرمت کے بعد سات سو اٹھاسی بوگیاں اور ایک ہزار آٹھ سو ستانوے ویگنز چلائی گئی ہیں جبکہ نئے مٹیریل کا استعمال کرکے بوگیوں کی مرمت اور وقفے وقفے سے صفائی ستھرائی کے معیار میں بھی نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ستائیس کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے بہاولپور ریلوے سٹیشن کی عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :