نیب نے شریف خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیب نےشریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکیلیےنیالائحہ عمل تشکیل دےدیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 18:39

نیب نے شریف خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء): نیب نے شریف خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔نیب نےشریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکیلیےنیالائحہ عمل تشکیل دےدیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نےشریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکیلیےنیالائحہ عمل تشکیل دےدیا۔شریف خاندان کےخلاف نیب کی پراسیکیوشن ٹیم میں اضافے کافیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن ٹیم میں سپریم کورٹ کے وکلاشامل کیے گئے ہیں۔

نئی پراسیکیوشن ٹیم شریف خاندان کی طرف سے گواہان پیش کرنیکی صورت میں جرح بھی کریگی۔مزید یہ کیا پراسیکیوشن ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بھی بنادی گئی۔نیب کی3رکنی مانیٹرنگ کمیٹی 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم کی مانیٹرنگ اور معاونت کریگی۔نیب کی مانیٹرنگ کمیٹی احتساب عدالت میں واجد ضیاء کے بیان کو بھی مانیٹر کررہی ہے۔