ڈیرہ اسماعیل خان، موٹرسائیکل سواروں کی گھر میں فائرنگ سے عورت جاں بحق

پیر 19 مارچ 2018 20:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) انڈس کالونی فیز ٹو میں موٹرسائیکل سواروں کی گھر میں فائرنگ سے ایک عورت جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں انڈس کالونی فیز ٹو میں روزان بی بی عرف جمیلہ زوجہ اسرار علی شاہ بنوچی کے گھر کا دروازہ کسی نے کھٹکایا جونہی گھر کی ملازمہ تسلیم بی بی زوجہ امان اللہ مروت سکنہ لکی مروت دروازے کی طرف گئی تو موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی ' گولیاں لگنے سے تسلیم بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی ' ملزمان فائرنگ کے واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ' واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :