چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2 منشیات فروش گرفتار

پیر 19 مارچ 2018 20:19

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،2 منشیات فروش گرفتار، 2920 گرام چرس برآمد،انچارج چوکی برجیاں عمر دراز اے ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حشمت علی کو گرفتار کرکے 1440 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ بھوانہ سے ریاض احمد اے ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پہلوان احمد سے 1480 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف 9c کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :